بین الاقوامی

اعلیٰ معیار کی ترقی: "چائنا سپیڈ” سے "چائنا کوالٹی” میں اپ گریڈ یشن


بیجنگ :کچھ عرصہ قبل، سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں 2026 سے 2030 تک کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے میں اعلی معیار کی ترقی کو مرکزی موضوع کے طور پر رکھا گیا ۔ سو جانتے ہیں کہ یہ اعلی معیار کی ترقی کیا ہے؟شی جن پھنگ نے ایک بار آسان الفاظ میں اس کی وضاحت کی تھی کہ اقتصادی ترقی میں ہمیں نہ صرف مقداری اعتبار سے ترقی پر توجہ دینی چاہیے بلکہ معیار کے مسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ معیار میں نمایاں بہتری کے ذریعے موثر مقداری ترقی حاصل کی جائے ۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کا مطلب یہ ہے کہ مقدار اور رفتار پر دھیان رکھتے ہوئے معیار اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران، چین کی معیشت نے تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے ، اور اس سے ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار دنیا میں دوسرے نمبر پر آ چکی ہے۔ تاہم، تیز رفتار ترقی کے ساتھ، مسائل بھی سامنے آئَے ۔ سب سے پہلے تو یہ کہ روایتی ترقی کے ماڈل نے وسائل کے استعمال کو اپنی حد تک پہنچا دیا جس کے نتیجے میں ہوا، پانی اور مٹی کی آلودگی کے مسائل تیزی سے سنگین ہوئے ۔ دوم یہ کہ آبادی کے ڈھانچے میں تبدیلی اور مزدوروں کی بڑھتی ہوئی اجرت کے سبب بڑھتے ہوئے اخراجات کے ساتھ، کم درجے کی مینوفیکچرنگ کا مسابقتی فائدہ بتدریج کمزور ہوتا گیا ۔ تیسرا یہ کہ لوگ اب صرف کھانے اور پہنے جیسی ضروریات کے کافی ہونے سے مطمئن نہیں ہیں، بلکہ معیاری تعلیم، اعلی طبی خدمات، اور صحت مند ماحول کی تلاش میں ہیں۔ چوتھا یہ کہ تکنیکی مسابقت کا عالمی ماحول بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ اعلی ٹیکنالوجی کے میدان میں چین پر امریکہ کی جانب سے تکنیکی ناکہ بندی کے عائد ہونےسے چین کے لیے آزاد جدت طرازی کی صلاحیتوں میں اضافہ ایک ناگزیر انتخاب ہے۔مذکورہ ملکی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے پس منظر میں، 2017 میں، شی جن پھنگ نے سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ ہمیں نہ صرف "تیز رفتاری ” کی راہ پر چلنا ہے بلکہ "اعلیٰ معیار” کی ترقی بھی حاصل کرنی ہے ۔ 2020 میں، چین کے چودھویں پانچ سالہ منصوبے نے "اعلی معیار کی ترقی” کو اقتصادی اور سماجی ترقی کے "بنیادی موضوع” کے طور پر قائم کیا۔ 2025 میں، "اعلیٰ معیار کی ترقی” کو ایک بار پھر سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں اگلے پانچ سالہ منصوبے کے بنیادی موضوع کے طور پر رکھا گیا ہے ۔چین نے تین بڑے پہلووں پر انحصار کرتے ہوئے خود کو اعلیٰ معیار کی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، جس نے چینی پیداوار اور عوام کی زندگیوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ان تین پہلووں میں جدیدیت کی ترقی ، "ہائی انرجی کی کھپت” سے "کم کاربن” کی جانب سفر میں "سبز تبدیلی” اور کھلاپن اور اشتراک” شامل ہیں ۔ اعلیٰ معیار کی ترقی معیشت، سماج اور ماحول سمیت تین شعبوں کو باہم مربوط کرتی ہے۔ چین غیر متوازن صورتحال سے بچنے کے لیے تینوں کے درمیان ربط کو بر قرار رکھ رہا ہے ۔پندہویں پانچ سالہ منصوبے کی تجویز میں، سی پی سی نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو برقرار رکھتے ہوئے ، عالمی تعاون کو آگے بڑھانے، اور دنیا کے ساتھ ترقیاتی منافع کے بانٹنے کا ایک "اوپن ماڈل ” قائم کرنے پر زور دیا ہے ۔ ساتھ ہی، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو جیسے میکانزم کے ذریعے، چین ترقی کے فوائد کو مزید ممالک کے ساتھ بانٹے گا اور باہمی طور پر فائدہ مند عالمی ترقیاتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker