بین الاقوامی

جاپان تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی حکومت کی جانب سے ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین پہلے ہی اس معاملے پر اپنا موقف واضح کر چکا ہے۔ جاپانی حکومت نے "تائیوان کی علیحدگی ” کی وکالت کرنے والوں کو تمغے دینے پر اصرار کیا ہے جو تائیوان کے معاملے پر جاپان کا ایک اور غلط اقدام ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ، چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور جاپان کی بنیادی ساکھ سے متعلق ہے اور یہ چین کے لئے ایک ” ریڈ لائن”ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے تاریخی جرائم پر غور کرے، چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے متعلقہ اصولوں اور ان کی روح کی پاسداری کرے، ون چائنا پالیسی پر عمل درآمد کا مظاہرہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرے ،اور تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط ر ہتے ہوئے تائیوان کی علیحدگی کے حامیوں کی کسی بھی حمایت سے باز رہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker