بین الاقوامی

جاپان کو چاہیے کہ وہ تاریخ پر غور کرے اور اس سےسبق حاصل کرے، چینی ریاستی کونسل کا دفتر برائے امور تائیوان

چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان نے رسمی پریس کانفرنس میں جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان کے حوالے سے نازیبا بیانات کے بارے میں کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔ جاپانی رہنما کی جانب سے پارلیمنٹ میں تائیوان کے حوالے سے دیے گئے نازیبا بیانات ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں، جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ چینی وزارت خارجہ نےاس بیان پر جاپان سے سفارتی سطح پر سخت احتجاج کیا ہے اور اس کی شدید مخالفت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان کے معاملے میں جاپان پر چینی عوام کے خلاف تاریخی مجرمانہ ذمہ داری عائد ہے ، اور تائیوان پر 50 سالہ نوآبادیاتی غلامی کے دوران اس نے ناقابل بیان مظالم ڈھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 80 سال پہلے، ہم نے جاپانی جارحیت کو شکست دے کر تائیوان کو جاپانی تسلط سے آزاد کروایا ۔ آج 80 سال بعد، جو کوئی بھی چین کے بنیادی مفادات کو للکارنے کی کوشش کرے گا اور چین کی وحدت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا خواب دیکھے گا، اسے چینی حکومت، چینی عوام اور چینی فوج ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker