بین الاقوامی

چینی صدرشی جن پھنگ کا دورہ گوانگ ڈونگ

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 7 سے 8 نومبر تک چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر مئے چو اور گوانگ چوکا دورہ کیا۔
سات تاریخ کو شی جن پھنگ نے شہر مئے چو میں واقع یے جیان اینگ یادگارپارک کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی کامیابی ماؤ زے تونگ سمیت پرانی نسل کے رہنماؤں کی جدوجہد کے تحت حاصل ہو ئی ہے ۔عوام ،خاص کر نوجوانوں کو پارٹی کی تاریخ سے متعلق تعلیم کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔
مئے چو شہر کے یان یانگ قصبے میں چکوترے کا پھل اگانے کے ایک باغ میں شی جن پھنگ نے دیہی احیاء کے بارے میں صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر خصوصی دیہی صنعتوں کے فروغ میں سائنس و ٹیکنالوجی،زراعت،ثقافت اور سیاحت کے انضمام کو فروغ دینے پر زور دیا۔
آٹھ تاریخ کی صبح صدر شی جن پھنگ نے گوانگ چو شہر میں گوانگ ڈونگ میں سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت اور صنعتی جدت کے ثمرات پر ایک نمائش دیکھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker