
معاشیات میں نوبل انعام یافتہ پروفیسر ٹامس سارجنٹ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وہ کئی سال سے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور ہونگ چیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کر رہے ہیں اور چین کی اس شاندار ترقی کی اصل وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین میں بہت سے مقامات کا دورہ کیا ہے، جو اب دنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہیں۔ چین جیسے بڑے ملک کے لیے اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ ترقی کرنا تاریخ میں بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہر معاشیات کیلئے یہ ایک معجزہ ہے۔





