بین الاقوامی

چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے، چینی وزارت خارجہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بینسٹ نے حال ہی میں کہا کہ چین ایک ناقابل اعتماد پارٹنر ہے جبکہ چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے چینی صدرکے ساتھ اپنی بات چیت کی تعریف کی تھی۔ امریکہ کی طرف سے اس متضاد پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 5 نومبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے لئے چین کی پالیسی مستحکم ہے اور ہم نے ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت کے تعاون کے تین اصولوں کے مطابق سنبھالا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے بھرپور تحفظ کے لیے بھی پرعزم ہے۔ چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے اور یہ عالمی برادری کی مشترکہ توقع بھی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker