
روسی صدارتی پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ تکنیکی طور پرروسی صدر پوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا جلد اہتمام کیا جا سکتا ہے لیکن فی الحال اس کی ضرورت نہیں ہے۔ پیسکوف کا کہنا تھا کہ اب جس چیز کی ضرورت ہے، وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات کی احتیاط سے تیاری ہے اورمسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ روسی قانونی پورٹل کی یکم نومبر کو جاری کردہ معلومات کے مطابق، روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹین نے 30 اکتوبر کو یوکرین کے وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات سمیت یوکرین کے دس حکام کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے ایک قرارداد پر دستخط کیے ہیں۔





