
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ یوراگوئے اور برازیل کی حکومتوں کی دعوت پر سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئی شیانگ 3 سے 5 نومبر تک یوراگوئے اور برازیل کا دورہ کریں گے۔
برازیل کے صدر کی دعوت پر ، ڈنگ شیوئی شیانگ 6 نومبر کو صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے بیلیم ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔





