
ملائیشا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آسیان کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے ملائیشیا 26 سے 28 اکتوبرتک کوالالمپور میں آسیان کی 47 ویں سمٹ اور متعلقہ سربراہی کانفرنسز کی میزبانی کرے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ سربراہی کانفرنس کا عنوان "شمولیت اور پائیداری ” ہے۔ سربراہی کانفرنسز کے سلسلے میں آسیان سربراہی کانفرنس ، آسیان اور سات مکالمہ شراکت داروں ، یعنی آسٹریلیا، چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، روس اور امریکہ کے مابین آسیان پلس ون سربراہی کانفرنس ، آسیان پلس تھری سربراہی کانفرنس ، مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنس ، آسیان۔اقوام متحدہ سربراہی کانفرنس اور آسیان۔نیوزی لینڈ کے درمیان مکالمہ کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ یادگاری سربراہی کانفرنس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ملائیشیا اس سمٹ کے دوران پانچویں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (آر سی ای پی) رہنما کانفرنس اور تیسری ایشیائی زیرو ایمیشن کمیونٹی سربراہی کانفرنس کی بھی میزبانی کرے گا۔
اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ مشرقی تیمور کے صدر اور وزیر اعظم 26 تاریخ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، جو مشرقی تیمور کے آسیان کے 11ویں رکن کے طور پر شامل ہونے کی علامت ہے۔





