
چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران فلموں کا مجموعی باکس آفس 1835 ملین یوآن تک پہنچ گیا، اور ناظرین کی تعداد 50.07 ملین رہی۔ چین کی تیارکردہ فلموں کا باکس آفس میں حصہ 98.93 فیصد رہا۔ اس دوران سب سے زیادہ ٹکٹ سیلز حاصل کرنے والی فلوں میں "رضاکار: آخرکار امن”،”731″وغیرہ شامل ہیں۔
8 اکتوبر تک، پورے سال میں فلموں کے ٹکٹوں کی مجموعی سیل 43.789 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.98 فیصد زیادہ ہے، اور 2024 کے مجموعی ٹکٹ سیلز سے 1287 ملین یوآن زیادہ ہیں۔ ناظرین کی تعداد 1035 ملین تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال سے 19.39 فیصد زیادہ ہے، اور 2024 کے مجموعی ناظرین سے 252.8 لاکھ زیادہ ہے۔





