
حال ہی میں بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بھارت اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں جلد بحال ہوں گی۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 9 اکتوبر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان اکتوبر کے آخر تک براہ راست پروازیں بحال ہوں گی۔ یہ دونوں فریقوں کی جانب سے 31 اگست کو تھیانجن میں چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے درمیان ملاقات میں ہونے والے اہم اتفاق رائے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی تازہ ترین مثال ہے۔ چین اور بھارت کی 2.8 ارب سے زیادہ آبادی کے درمیان دوستانہ تعلقات کوبہتر بنانے کی ایک مثبت کوشش بھی ہے۔چین بھارت کے ساتھ مل کرہمسایہ دوست اور باہمی کامیابی کے ساتھی بننے، دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ اور بہتر فائدہ پہنچانے، اور ایشیاء سمیت دنیا میں امن و خوشحالی کو برقرار کھنے کیلئے تیار ہے۔





