بین الاقوامی

ابھینندن کو پاکستان سے پٹنے پر ایوارڈ سے نوازدیا گیا

بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو بھارتی حکومت کی جانب سے ویر چکرا ایوراڈ سے نوازا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو انڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو فروری 2019 میں پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کو مار گرانے پر ملک کے تیسرے سب سے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نوازا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خوش خبری دینے کے لیے 27 فروری 2019 کو پیش آنے والے واقعے کو توڑ مڑور کو پیش کیا گیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے کالے کو سفید لکھنے میں بھی کوئی شرم محسوس نہیں کی ہے۔بھارتی رپورٹس کے مطابق گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے 2019 کی فروری میں پاکستان کا ایف16 طیارہ مار گرانے پر ویر چکرا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینندن مِگ 21 طیارے کا پہلا پائلٹ ہے جس نے F-16 کو مار گرایا تھا۔بھارتی ویب سائٹ نے ساتھ ہی میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایف16 طیارہ مار گرانے کے بعد ابھینندن پاکستان کی حدود میں پکڑے جانے کے بعد واپس کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہندوستانی ایوارڈ ویر چکرا جنگ کے دوران دشمن کے سامنے فوجی کی بہادری کو دیکھتے ہوئے اسے دیا جاتا ہے۔فضائی حدودکی خلاف ورز ی،پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے۔دوسری جانب حقیقت اس کے بر عکس ہے، 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئر فورس کے بہادر جوانوں کی جانب سے بغیر کسی نقصان کے موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے مِگ21 کو تباہ کر کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker