دبئی ۔۔۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور شیخ عبد اللہ بن زید آل نھیان نے بدھ کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ پاکستان پویلین پر ان کا خیرمقدم پاکستانی سفیر افضل محمود نے کیا۔ شیخ عبد اللہ بن زید آل نھیان نے 17 جنوری کو ابوظبی میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس کیا۔ انہوں نے سفیر کو جاں بحق پاکستانی کی میت پاکستان واپس پہنچانے اور زخمی ہونے والے دو پاکستانیوں کے علاج کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شیخ عبد اللہ بن زید النہیان نے ان حملوں کے جواب میں پاکستانی حکومت کی تعاون اور اظہار یکجہتی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان ایکسپو ٹیم کو ایکسپو 2020 میں اپنے ملک کی صلاحیتیں مؤثر انداز میں دکھانے کے لیے سراہا۔ پاکستانی سفیر نے پاکستان کے لوگوں اور حکومت کی جانب سے شیخ عبد اللہ بن زید آل نہیان کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور پاکستانی حکومت کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہریوں کے خلاف حوثیوں کے حملے کی مذمت کی۔۔۔
Related Articles
امریکہ کی جانب سے دفعہ 301 کی نئی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان غلطی کی بنیاد پر ایک اور غلطی ہے، چینی وزارت خارجہ
جمعہ, 19 اپریل, 2024
چین کی ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت
جمعہ, 19 اپریل, 2024
چین کی زراعت اور دیہی معیشت نے پہلی سہ ماہی میں اچھی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا
جمعہ, 19 اپریل, 2024