بین الاقوامی

ایسا کیا ہوا کہ یورپ والوں کے چھکے چھوٹ گئے

برلن(آئی پی ایس)ایسا کیا ہوا کہ جرمن شہریوں کے چھکے چھوٹ گئے

 

یورپ کے بیشتر حصوں میں اس ویک اینڈ پر گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ اس ہفتے کے آخر کے دوران جرمنی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سے زائد متوقع ہے۔

 

فرانس میں درجہ حرارت ریکارڈ چالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ جب کہ اسپین میں شدید گرمی کی وجہ سے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ کے خلاف فائربریگیڈ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ جرمنی کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں جون کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل سن 2002 میں اٹھارہ جون کو جرمنی کے شمال مغربی صوبے میں ریکارڈ درجہ حرارت اڑتیس اعشاریہ تین ڈگری نوٹ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker