بین الاقوامی

‏مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی اجازت

ریاض,سعودی عرب نے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مکمل گنجائش کے ساتھ زائرین اور نمازیوں کو آنے کی اجازت دی ہے۔ جس پر اتوار 17 اکتوبر سے عملدرآمد ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والے زائرین ماسک کی پابندی اورعمرہ ٹریکنگ ایپ استعمال کرتے ہوئے عمرہ ادا کرسکیں گے۔ کارکنوں کو بھی ماسک کی پابندی کرنا ہوگی سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حرمین انتظامیہ اس حوالے سے مکمل تیاریاں کرچکی ہے اور معتمرین و زائرین کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ، اس کے تمام کارکنان نئے ضوابط کے تحت زائرین کی خدمت پوری تندہی سے کریں گے۔ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد میں تمام صحت ضوابط کی پابندی کی جائے گی تاکہ صحت کا ماحول سب کے لیے محفوظ رہے۔ انہوں نے معتمرین و زائرین سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ حکام اور کارکنوں سے تعاون کریں اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کا حد درجہ خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker