بین الاقوامی

لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی،کئی اموات

نئی دہلی(آئی پی ایس) مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 14 افراد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ 55 لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہبھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے چودہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام نے لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں ریلوے لائنوں کی تعمیر جاری تھی۔ حکام کے مطابق متاثرہ مقام پر کم از کم 81 افراد موجود تھے۔

ریلوے کی تعمیراتی سائٹ پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد، جہاں کارکنان صبح سویرے ایک عارضی کیمپ میں سو رہے تھے، ریسکیو حکام 19 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اس ماہ غیر معمولی بارشوں نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ حالیہ ہفتوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں اور کچھ نشیبی علاقوں میں مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔فوج کے ہیلی کاپٹر لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker