بین الاقوامی

اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا،متعدد زخمی

جنین (آئی پی ایس)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر علی الصباح اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں تین شہری شہید جبکہ 10 دوسرے زخمی ہو گئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 23 سالہ یوسف ناصر صلاح، 24 سالہ لیث صلاح ابو سرور اور عز الدین القسام بریگیڈ سے وابستہ 24 سالہ برا کمال لحلوح شامل تھے۔ لحلوح شہادت سے قبل دو ماہ اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی دستوں نے جنین کے مشرقی علاقے میں دراندازی کا ارتکاب کیا۔ اس دوران انہوں نے سفید رنگ کی مزدا گاڑی کو تاک کر اس پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس میں سوار مذکورہ تینوں نوجوان جام شہادت نوش کر گئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی 30 گاڑیوں پر سوار صہیونی فوجیوں نے جنین پر ہلہ بولا اور شہر کے مشرقی علاقے میں گھات لگا کر ماہر نشانچیوں کو وہاں تعینات کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker