بین الاقوامی

افغان طالبان نے پاکستان کو بڑی یقین دہانی کرا دی

 

کابل(آئی پی ایس)افغانستان کی سرزمین کوپاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین کسی بھی ملک کےخلاف استعمال ہوئی تو ذمہ دار کوگرفتارکرکےغداری کا مقدمہ چلائیں گے۔

طالبان ترجمان کی جانب سے یہ وارننگ اُس وقت دی ہے جب سرحد پار دہشت گردانہ حملوں میں حالیہ اضافے میں درجنوں پاکستانی سکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ تازہ ترین حملہ جمعہ کو اس وقت ہوا جب “افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں” نے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی، جس میں ایک فوجی شھید ہوا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وائس آف امریکا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ایسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹی ٹی پی نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کو دھمکی نہیں دیں گے، افغانستان اور پاکستان سرحد پہاڑوں اور مُشکل علاقوں سے گزرتی ہے۔

طالابن ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ ایسی صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہوں، کسی ملک کے خلاف افغانستا ن کی سرزمین استعمال کرنے پرایسے عناصر کو گرفتار کر کے سزا ملنی چاہیے، ہماری طرف سے معاملہ سنجیدگی سے زیرغور ہے، پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری سرزمین ان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، پاکستان کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker