بین الاقوامی

یوکرینی علاقوں پر روسی قبضہ ، امریکہ بھی بے بس ہوگیا

واشنگٹن (آئی پی ایس)امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ یہ بہت مشکل ہو گا کہ رواں برس ہی روسی افواج کو یوکرینی علاقوں سے نکال لیا جا سکے۔

جرمنی میں امریکا کے رامسٹین ائیر بیس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین کیلئے یہ انتہائی مشکل ہوگا کہ وہ اسی سال ہی اپنی زمین کا ایک ایک انچ روسی قبضے سے آزاد کروا لے۔

جرمنی میں یوکرین کی دفاعی امداد کیلئےاجلاس میں شریک 50 ممالک کے دفاعی حکام یوکرین کو جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس لیپرڈ-2 ٹینک فراہم کرنے کے حوالے سے ہونے والی بحث میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم یوکرین کی دفاعی امداد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے شرکاء سے مزید اسلحہ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ ہمیں مزید تاخیر کی اجازت نہیں دیتی۔

دوسری جانب سینیئر امریکی حکام کی جانب سے یوکرین کو امریکی اسلحے کی سپلائی اور فوجی تربیت کے تکمیل سے قبل روس کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام سے روک دیا گیا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker