بین الاقوامی

چینی وزیر خارجہ کا دورہِ افریقہ تعاون فورم پر عمل درآمد میں تیزی لائے گا

بیجنگ ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چار سے سات جنوری تک اریٹیریا، کینیا اور کوموروس سمیت تین افریقی ممالک کا دورہ کیا۔

چینی حکومت کی نمائندہِ خصوصی برائے افریقی امور شو جینگ حو نے کہا کہ چین افریقہ تعاون مستقبل میں بھی مثبت پیش رفت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چین-افریقہ تعاون فورم کے قیام کے بعد سے، گزشتہ 20 برس کے دوران دونوں فریقوں نے افریقہ میں ریلوے، شاہراہوں، پلوں اور بندرگاہوں کی تعمیر اور افریقہ میں بنیادی تنصیبات کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے۔ چین- افریقہ عملی تعاون کے” نائن پراجیکٹس” جیسے نئے اقدامات کا مقصد افریقہ کی ترقی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، چین-افریقہ تعاون کی اپ گریڈنگ کرنا اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں چین-افریقہ تعاون کے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ روایتی سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے علاوہ نائن پروجیکٹس” ڈیجیٹل اختراع، سبز ترقی نیز امن و سلامتی جیسے شعبوں کا بھی احاطہ کرتے ہیں۔ اس دورے کے دوران چین کے ریاستی کونسلر و وزیر خارجہ اور کینیا کے وزیر خارجہ نے مشترکہ طور پر ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری، زراعت اور چین کو کینیا کی زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس دورے کے دوران چین نے سلامتی، ترقی اور حکمرانی کے تین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خطے کے ممالک کا ساتھ دینے کے لیے ” افریقہ میں پرامن ترقی کا تصور” پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker