بین الاقوامی

سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا مثالی منصوبہ ہے، چین

 

دو نوں مما لک کے ما بین صنعتی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھیں گے، وزارت خا رجہ

بیجنگ :

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت بڑے منصوبوں کی تعمیر سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہے ہیں اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چین پاک اقتصادی راہداری کے فریم ورک کےتحت بڑے منصوبوں اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ سی پیک کو ایک ایسامثالی منصوبہ بنائیں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام بھرپور انداز میں مستفید ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker