بین الاقوامی

چین، صوبہ یوننان میں متنوع حیاتیات کا تحفظ

چین کی 25 نسلی اقلیتیں یہاں ہم آہنگی سے رہتی ہیں۔ یوننان کی رنگارنگ ثقافت اور نسلی رسم و رواج چینی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں، رپورٹ
بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے ارکان کی کانفرنس کا پندرہواں اجلاس (سی او پی 15) چین کے جنوب مغربی سرحدی صوبہ یوننان کے صدر مقام کھون منگ میں 11 سے 15 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ ایک رپو رٹ کے مطا بق
یوننان کے پاس سیاحت کے بہت زیادہ وسائل کے ساتھ ساتھ منفرد انسانی وسائل بھی موجود ہیں، چین کی 25 نسلی اقلیتیں یہاں ہم آہنگی سے رہتی ہیں۔ یوننان کی رنگارنگ ثقافت اور نسلی رسم و رواج چینی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔
یوننان چین کا حیاتیاتی تنوع سے مالا مال صوبہ ہے اور بہت سی قدرتی انواع کا اصل مسکن بھی ہے۔ملک کے 4.1 فیصد رقبے پر محیط اس پرکشش علاقے میں سمندروں اور ریگستانوں کےعلاوہ تمام اقسام کے حیاتیاتی نطام موجود ہیں۔ یہ علاقہ دنیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بھی بہت اہم مقام رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker