بین الاقوامی

130 واں گوانگ چو برآمدی میلہ کے آغاز کی تیا ری مکمل

گوانگ چو ( ما نیٹر نگ ڈیسک)
130 واں گوانگ جو ایکسپورٹ فئیر رواں ماہ کی پندرہ تاریخ سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلی بار یہ میلہ آن لائن اور آف لائن دنوں طریقوں میں منعقد ہوگا۔میلے میں 16 قسم کی اشیا کی نمائش کےلیے مجموعی طور پر 51 نمائشی علاقے قائم کیے گئے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق رواں میلے میں تقریباً 26000 چینی اور غیر ملکی کمپنیاں شریک ہوں گی۔
موجودہ میلے کا آن لائن اور آف لائن شکل میں انعقاد چین کی نمائشی صنعت کی بحالی کی علامت ہے ، اس کے ساتھ میلے کے دوران انسداد وبا کے زیادہ سخت اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔ فی الحال ، گوانگ چو میلے میں شریک ہونے والے نمائش کنندگان کو صوبہ گوانگ دونگ میں 48 گھنٹے کے اندر اندر کروائی گئی نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ اس لئے نمائش کنندگان کی سہولت کے لیے میلے کے کمپلیکس میں متعدد نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker