بین الاقوامی

چین کا تخفیف غربت سے انسانی حقوق کے فروغ پر زور

چین نے انسداد غربت میں ایک جامع فتح حاصل کی ہے ، مطلق غربت کا مسئلہ حل کیا گیا ہے ، عالمی سطح پر تخفیف غربت میں نمایاں شراکت کی گئی ہے، چھن شو

اقوام متحدہ (ما نیٹر نگ ڈیسک)انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں چین کے مستقل مشن اور 50 سے زائد افریقی ممالک کے مستقل مشنز نے مشترکہ طور پر ” انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں تخفیف غربت کی اہمیت ” کے موضوع پر ضمنی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر جنیوا دفتر میں چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے کہا کہ چین نے انسداد غربت میں ایک جامع فتح حاصل کی ہے ، مطلق غربت کا مسئلہ حل کیا گیا ہے اور عالمی سطح پر تخفیف غربت میں نمایاں شراکت کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر  چین اور افریقہ اچھے دوست ، شراکت دار ، مشترکہ مستقبل اور یکساں سوچ کے حامل بھائی ہیں جنہیں مشترکہ ترقیاتی اہداف درپیش ہیں۔وبائی صورتحال کے تناظر میں  چین اور افریقہ نے متحد ہو کر ایک دوسرے کی مدد کی ہے ، چین افریقہ دوستی میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔ چین افریقی ممالک کے ساتھ مل کر  ترقی کا فروغ اور تخفیف غربت تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، تاکہ چین افریقہ تعاون کے ثمرات سے دونوں فریقوں کے عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
افریقہ گروپ کے رابطہ کار اور کیمرون کے مستقل نمائندے نے کہا کہ غربت انسانی حقوق کو سنگین طور پر متاثر کرتی ہے ، غربت کا خاتمہ 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کا بنیادی ہدف ہے۔ غربت میں کمی چین افریقہ تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔ افریقی فریق غربت میں کمی جیسے شعبوں میں چین کی بے لوث مدد کو سراہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker