بین الاقوامی

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافی جاوید راہو کی سالگرہ کی تقریب

جدہ( خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافی جاوید راہو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ،نامور صحافی خالد نواز چیمہ اور محمد عدیل سمیت دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی اور جاوید راہو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر خالد نواز چیمہ نے کہا کہ دیار غیر میں ہم پاکستانی ملکر محبتوں کو فروغ دیتے ہیں اور جاوید راہو عرصہ دراز سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں اور پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہم انکی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی درازی عمر کے لئے دعا گو ہیں جبکہ جاوید راہو نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ،جہاں ہم صحافی اور دیگر دوست احباب مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں ۔پاک میڈیا فورم ریاض کے عہدیدارون الیاس رحیم، ذکااللہ محسن، وقار نسیم وامق، رانا عظیم، اجمل منہاس، ثنا بشیر، محمد رضوان، زرین خان مجبور، شاہ جہان شیرازی نے بھی جاوید راہو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker