
چین کا جاپان پر جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبہ کو منسوخ کرنے پر زور
- 22 اگست, 2023
- 0
جوہری آلودگی کے خطرےکو دنیا میں پھیلانے کا عمل غیرذمہ دارانہ ہے، وزارت خا رجہ
بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں
کہا ہےکہ جاپانی حکومت نے عالمی برادری کی شدید تشویش اور سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے 24 آگست کو جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کا اعلان کیا۔ جوہری آلودگی کے خطرےکو دنیا میں پھیلانے کا عمل غیرذمہ دارانہ ہے۔چین نے جاپان سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلط کو درست کرے اور جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کو منسوخ کرے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کرے اور جوہری آلودہ پانی کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔