
“شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کا دوسرا سیزن افریقہ کے 60 سے زائد میڈیا اداروں میں نشر کیا گیا
- 22 اگست, 2023
- 0
15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت اور جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے انگریزی، فرانسیسی، عربی، ہوسا، کسواہیلی اور دیگر زبانوں میں تیار کردہ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کا دوسرا سیزن 20 اگست سے 40 افریقی ممالک کے 66 مین اسٹریم میڈیا میں بڑے پیمانے پر نشر کیا گیا جس پر پرجوش ردعمل سامنے آیا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملک پر حکمرانی کرنے میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی کو سراہا اور کہا کہ اس پروگرام سے نئے دور میں چین کی ترقی اور تبدیلیوں کو سمجھا جا سکے گا۔