بین الاقوامی

تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے، ترجمان

ایک چین کا اصول تائیوان کے لیے غیر ملکی اقتصادی تعاون میں تائیوان کی شرکت کی شرط ہے،چینی وزارت تجارت
تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے، ترجمان
بیجنگ ()
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ اور چین کے تائیوان علاقے کے درمیان “امریکہ-تائیوان 21ویں صدی کے تجارتی انیشیٹو” کے معاہدے کے پہلے حصے پر مذاکرات کے اختتام پر متعلقہ سوال کا جواب دیا۔ صحافی نے پوچھا کہ حال ہی میں، امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے”امریکہ-تائیوان 21ویں صدی کے تجارتی انیشیٹو” کے معاہدے کے پہلے حصے پر مذاکرات کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تائیوان کے ساتھ “امریکہ-تائیوان 21 ویں صدی تجارتی انیشیٹو” کے پانچ امور پر مذاکرات مکمل کر لیے ہیں اور وہ معاہدے کے پہلے حصے پر دستخط کرے گا۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے، اور ایک چین کا اصول غیر ملکی اقتصادی تعاون میں تائیوان کی شرکت کی شرط ہے۔ چین ہمیشہ سے سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک اور چین کے تائیوان علاقے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتا رہا ہے۔امریکہ کو ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی پاسداری کرنی چاہیے، “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے پر دلجمعی سے عمل کرنا چاہیے، اور تائیوان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو احتیاط سے سنبھالنا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker