بین الاقوامی

مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح ، چینی وزارت خارجہ

 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے، اس مسئلے اور متعلقہ مسائل کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دوطرفہ معاہدوں کے  مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ  متعلقہ فریقوں کو یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورتحال کو پیچیدہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے، متعلقہ تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنا چاہیے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker