بین الاقوامی

تیز رفتار ٹرک نے بچوں سمیت متعددافراد کو کچل ڈالا،12 ہلاک

نئی دہلی(آئی پی ایس)ایک تیز رفتار ٹرک لوگوں پر چڑھ گیا،بچوں سمیت12افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیز رفتار ٹرک مندر میں گھس گیا، جس سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی ریاست بہار میں حادثہ اس وقت پیش آیا جس وقت مندر میں اجتماع جاری تھا،

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع ویشالی میں پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں ٹرک ڈارئیور بھی ہلاک ہوگیا، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker