اہم خبریںپاکستان

زیب جعفر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم قرار دیدیا

راولپنڈی،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کے اقدامات سے واضح ہو گیا یہ غربت کو نہیں غریب کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نا تھمنے والا طوفان آئے گا جس کا سارا بوجھ غریب پر پڑے گا، عمران نیازی کے عوام کو ریلیف دینے کے بھاشن کہاں گئے؟ تبدیلی سرکارنے معیشت کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ن لیگی رہنما زیب جعفر کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پارلیمنٹ کے سامنے کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا کہتے رہے پوری قوم کو یاد ہے،مہنگائی کی وجہ سے غریب کا چولھا ٹھنڈا پڑ چکا ہے اس کے لیے دووقت کی روٹی پوری کرنامشکل بن چکا ہے پر سلیکٹڈ کہتا ہے گھبرانا نہیں، ن لیگی رہنما زیب جعفر کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار ہوش کے ناخن لے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کرے، ن لیگ عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کیلیے اپنی آواز پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker