اسلام آباداہم خبریںعلاقائیکھیل

تاج ریزیڈنشیا اسلام آباد میں نیزہ باری کے مقابلوں کا انعقاد

اسلام آباد ،سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس خان نے اسلام آباد میں دو روزہ نیزہ بازی مقابلوں کا افتتاح کر دیا، اختتامی تقریب میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

تقریب کا اہتمام تاج ریزیڈنشیا اسلام آباد نے بزنس ورلڈ کے چیرمین راجہ حامد محمود، عادل برکت علی، جاذہ مارکٹنگ کے سی ای او فریاب وڑایچ, شیخ دانیال، منیم سگو، شیر پنجاب کلب اور فالکن کلب سے حمزہ سردار اور اسد فاروق کے اشتراک سے کیا تھا۔ ایونٹ میں لاہور ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن سے 91 کلبوں اور 120 ٹیموں نے حصہ لیا۔ بزنس ورلڈ اور جاز مارکیٹنگ نے بھی اس تقریب میں تعاون کیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے سابق صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ نیزی بازی کا کھیل لوگوں کو ایک صحت مند تفریح فراہم کرتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو ملک کے تمام حصوں میں بہتر فروغ دینے پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کھیل کو بہتر ترقی دینے کیلئے ملک میں اس کھیل کے مزید گرانڈ مہیا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے بعدنیزہ بازی ایک اعلی درجے کے کھیل کے طور پر مشہو ر ہو رہا تھا اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ تھا جہاں گھوڑوں سے محبت کرنے والے سبھی مل سکتے تھے اور ایک دوسرے سے مقابلہ کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی کو فروغ دینے پر ایک بار پھر بہتر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہماری ثقافت کو متعارف کروایا جائے گا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار، ایس ایس پی موٹر وے، ایس ایس پی چوہدری گلفام ناصر وڑائچ، ضلع ناظم چکوال ملک طارق، ضلع ناظم جہلم راجہ قاسم خان، پریزیڈنٹ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسیشن سردار طاہر محمود, پریذیڈنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل منیر، سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی، ۔ چودھری نصیر، اعجاز عباسی، زاہد رفیق، چوہدری رف، طاہر عباسی، رانا قیصر شہزاد، سردار اسد خان پاسوال، قاضی ارتضی گوہر اور دیگرمعززین نے شرکت کی اور اس کھیل میں بھرپور دلچسپی لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker