خواتین کے لئے مخصوص ” ویمن بازار” کا آغاز،درخواستیں طلب کر لی گئیں

خواتین کے لئے مخصوص ” ویمن بازار” کا آغاز،درخواستیں طلب کر لی گئیں

 اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت کی طرف سے خواتین کے لئے مخصوص خواتین بازار کا آغاز،سٹال کے حصول کے لئے خواتین اپنی درخواست 2جولائی 2022 تک منیجر آرٹ اینڈ کرافٹس ویلیج شکر پڑیا ں اسلام آباد میں میں جمع کروا سکتی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام خواتین بازار لگا یا جا رہا ہے ، خواتین بازار کے لئے جی ٹین اور جی الیون کے درمیان جگہ مختص کی گئی ہے۔ خواتین بازار میں محدود سٹالز نہایت ہی مناسب کرائے پر دستیاب ہیں ۔ موصول شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کے ذریعے سٹالز کی تقسیم کی جائے گی۔ اس بازار میں خواتین ہی دکاندار اور خواتین ہی گاہک ہونگی۔ خواتین اور بچوں سے متعلق مصنوعات اور پر ڈاکٹس کی خریدو فروخت ایک ہی جگہ پر مہیا ہوگی۔ پہلے بھی اس بازار کے لئے درخواستیں مانگی گئی تھیں۔ جن خواتین نے پہلے درخواست جمع کروائی ہے انہیں دوبارہ درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں ۔

 

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں