اہم خبریںپاکستانتجارت

حکومت کو گندم کی فی ایکڑ پیدوار میں اضافے کیلئے بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(ارمان یوسف )ملک بھر میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے گند م کا نیا بیج متعارف کروا دیا، ازریک ڈیرہ(AZRC DERA) کے نام سے گندم کا نیا بیج پی اے آر سی کے ڈیرہ اسماعیل خان کے ریسرچ سینٹر میں تیار کیا گیا ہے ۔مذکورہ بیج سے ایک ایکٹر سے 60 من تک گندم کی پیداور حاصل کی جا سکتی ہے۔رواں سا ل پہلی بار نیا بیج کسانوں کو فراہم کیا جا رہا ہے ۔

قومی زرعی تحقیقاتی مرکز سے گندم کے مذکورہ بیج کی کسانوں کو فروخت کا عمل بھی شروع ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گندم کی فی ایکٹر پیداور بڑھانے کیلئے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی سائنس دانوں نے ریسرچ کے بعد نیا گندم کا بیج متعارف کروا دیا ہے۔ازریک ڈیڑہ(AZRC DERA) کے نام سے بیج کی رواں سال سے کسانوں کی فراہمی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی جی این اے آر سی کے مطابق رواں سال 500 ٹن سے زائد گندم کابیج کسانوں کو فراہم کی جائے گا۔اس حوالے سے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے گندم پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر نے بتایا کہ ازریک ڈیرہ بیج کی کسانوں کو فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔کسانوں کو بہترین بیج تیا ر کر کے کسانوں کو دینا ہماری ذمہ داری ہے۔این اے آر سی اس سال پانچ ورائٹی کسانوں کو دے رہا ہے جس میں ایک نیا بیج ازریک ڈیرہ بھی شامل ہے۔اس نئے بیج سے فی ایکٹر 60 من تک گندم کی پیداور حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کسانوں کو بھی ریسرچ سینٹرز سے مشورے کے بعد گندم کی کاشت کرنے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker