اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر کی شام یا رات مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوسکتی ہیں اور یہ مون سون ہوائیں 25 ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا باعث بنیں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 24 ستمبر کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور اور دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 تا 25 ستمبر تک جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں تیز ہواں اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر ، لاڑکانہ میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker