اہم خبریںپاکستانتجارت

یوٹیلٹی سٹورزپر مہنگائی کا طوفان، اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور،غریب کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی اوریوٹیلٹی سٹورزپر بھی اشیا مہنگی ہوگئیں

درجہ اول کا خوردنی تیل15 روپے مہنگا ہوکر فی لٹر قیمت 355 روپے ہوگئی جبکہ درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر متعدد اشیا ئے ضروریہ کے دام بڑھا دیئے گئے ہیں،درجہ اول کا خوردنی تیل15 روپے مہنگا کرکے 355 روپے فی لیٹر کردیا گیا جبکہ درجہ دوم کوکنگ آئل 15 روپے مہنگا کردیااور قیمت323 سے بڑھا کر338 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ درجہ دوم کا گھی 18 روپے مہنگاہونے سے 320 روپے سے قیمت بڑھا کر338 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ کپڑے دھونے کا سرف 500 گرام پیک 5 روپے مہنگا کر کے 170روپے کا کردیا گیا ، صابن3 روپے مہنگا کرکے133 روپے ہوگیا ۔جوتوں کی پالش10 روپے اضافے کے بعد110 روپے کی کردی گئی، کپڑوں کا نیل 1 لیٹر پیک25 روپے مہنگاہوکر قیمت 439 روپے سے بڑھا کر464 روپے ہوگئی ہے۔شیمپو4 روپے مہنگا کرکے195 روپے کا کردیا گیاجبکہ مختلف کمپنیوں کے پکوان مصالحے4روپے سے لیکر5 روپے فی پیک تک مہنگے کردیئے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker