اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی،تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،قومی ادارے ہمارا فخر ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،سید مبین احمداور سمیع گیلانی شامل تھے۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلی عثمان بزدارنے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات دیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا،سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں،سمت درست اور نیت نیک ہے۔ عثمان بزدارنے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ہمارا فخر ہیں،تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہوچکی،عوام صرف ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کو افراتفری کی سیاست سے کوئی سروکارنہیں،پنجاب ہر لحاظ سے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آگے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker