اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کورونا وائرس ، 2 مریض جاں بحق، 76 کی حالت تشویشناک

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض کورونا وبا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے جب کہ ملک میں 76 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 397 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 93 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 76 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز کی مناسبت سے معمولی کم ہوکر 0.57 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker