اہم خبریںتازہ ترین

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری،2کشمیری نوجوان شہید

 

سرینگر (آئی پی ایس) مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں خون کی ہولی جاری ، قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا، دو روز میں شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی۔

دوسری جانب بھارت میں بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیان کے خلاف مظاہروں کے دوران گذشتہ روز بھارتی پولیس نے 2 مسلمان مظاہرین شہید اور درجنوں کوزخمی کر دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں بھارتی پولیس نے 2 مظاہرین کو گولی مار دی اور 227سے زائد افراد کو سڑکوں پر نکالی جانے والی ریلیوں کے دوران گرفتار کر لیا۔

پاکستان نے بھارت میں مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشددکی مذمت کی ہے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں مسلمانوں کےساتھ وحشیانہ سلوک کی مذمت کرتاہے،مظاہرین پربھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی فوٹیج خوفناک ہے،اترپردیش میں اب تک 227 لوگوں کوگرفتار کیا گیا ہے، بھارت کی ہندوتواپالیسی کامقصداقلیتوں خصوصاًمسلمانوں پرظلم کرناہے،پاکستان بھارتی مسلمانوں کےساتھ یکجہتی کا اظہارکرتاہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی بےحسی مسلمانوں کومزیدپسماندگی کاباعث بنا سکتی ہے، بھارت توہین آمیزریمارکس پرذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے، عالمی برادری بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker