اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائز ہ لیا، جبکہ کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی میں مزید ترامیم تجویز کر دیں، بین الوزارتی کمیٹی نے توشہ خانہ پر نئی پالیسی کابینہ اجلاس میں پیش کی، بین الوزارتی کمیٹی توشہ خانہ میں مزید ترامیم کرکے پالیسی پیش کرے گی۔

بجلی بریک ڈاؤن کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ میں غور آیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈویژن کے حکام کی سرزنش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بتایا جائے بجلی کیوں بند ہوئی اور فوری طور پر بحال کیوں نہ ہو سکی، وزیر اعظم کو وزیر توانائی نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی جس پر وزیراعظم نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی جانب سے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی گئی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں، توانائی بچت سے متعلق میڈیا کمپین کی منظوری دی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے معاون خصوصی تعینات ہونے والے فہد ہارون کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز کا قلمدان سونپ دیا، اس سے پہلے معاون خصوصی فہد ہارون کے پاس کوئی قلمدان نہیں تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker