اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

پائلٹ کی کمال مہارت نے طیارے کو حادثے سے بچا لیا

 

کراچی(آئی پی ایس) قومی ائیر لائن کی گوادر سے کراچی آنے والی پرواز نے پھٹے ہوئے ٹائرکے ساتھ جناح ٹرمینل پر لینڈنگ کی،گوادر ائر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پرواز نمبر پی کے 504 کے ٹائر پھٹنے کی اطلاع دی گئی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ رجسٹریشن نمبر AP- BKK کے حامل قومی ائرلائن کے اے ٹی آر طیارے کے ٹائر کے ٹکڑے مبینہ طور پر گوادر ائرپورٹ رن وے سے ملے تھے،60 افراد کے ساتھ کراچی ائرپورٹ پر پائلٹ نے بائیں طرف کے پھٹے ٹائر کے ساتھ نہ صرف طیارے کو جناح ٹرمینل پر اتارا بلکہ بعدازاں ٹیکسی کرتے ہوِئے جہاز کو بے پر بھی لگایا۔

ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے ٹائر ناکارہ ہونے کے باعث متاثرہ طیارے کی کراچی سے سکھر کے لئے جانے والی پرواز نمبر پی کے536 کو منسوخ کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،گوادر سے ٹیک آف کے وقت چیکنگ کے دوران ٹائر میں کوئی مسئلہ نہیں تھا،کپتان نے جناح ٹرمینل پر لینڈنگ بھی معمول کے مطابق ہموار طریقے سے کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker