کوئٹہ(آئی پی ایس)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلےکی کان میں پھنسے تمام 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

لیویز حکام کے مطابق کوئلہ کان بیٹھ جانے کے باعث 6 کان کن پھنس گئے تھے جس کے بعد متاثرہ کان کو بند کر کے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔

لیویز حکام کا بتانا ہے کہ اب کان میں پھنسے تمام 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ معدنیات سے ر پورٹ طلب کر لی ہے۔