اہم خبریںپاکستانتازہ ترینفن و فنکار

کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی 46 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور(آئی پی ایس) اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی 46 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر نے کا ذریعہ بھی تھے۔

طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10 روز سے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے اداکارہ طارق ٹیڈی کے علاج کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے مالی امداد کا اعلان بھی کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker