آزاد کشمیراہم خبریںعلاقائی

فضائی آلودگی کے باعث خطر ناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، سردار تنویر الیاس

باغ ،صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و آزاد حکومت کے سنیئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ما حولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے تمام عوامل کے تدراک کیلئے متعلقہ ادارے اقدامات کریں،نالہ ماہل پر قائم کریش پلانٹس اور دیگر فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریز کے حوالے سے متعلقہ ادارے فوری طور پر اقدامات اٹھا ئیں، فضائی آلودگی کے باعث خطر ناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، ہم نے نالہ ماہل پر چھوٹی جھیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر مچھلیوں کی افضائش نسل کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکنے اور مزید پودہ جات لگانے کے لیے بھی محکمہ جنگلات اقدامات اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے مشکلات کا شکار ہے ہمیں اپنے قرب و جوار کے ما حول کو صاف ستھرا اور شفاف رکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پورا آزاد کشمیر بلخصوص ضلع باغ قدرت کا دیا ہوا وہ تحفہ ہے جس کی خوبصورتی اور یہا ں پر موجود سیاحت کے پوٹینشل سے ہم اپنے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار کے مواقعے دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اداروں کو کام کرنا ہو گا اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اعلانات پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ضلع باغ کی عوام نے مینڈیٹ سے نوازا ہے ہمارا فرض بنتا ہے کہ باغ کے اند ر تعمیر و ترقی کا دور شروع کریں اور روائتی سیاست سے ہٹ کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker