اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بیوروکریٹس اور ججز کو غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق بڑی پیشرفت

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں بیوروکریٹس اور ججز کو غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے انٹرا کورٹ حکمنامے کے خلاف اپیلیں نمٹا دیں ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہے، سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کے حکمنامے چیلنج کیے گئے تھے، ہائیکورٹ کے محفوظ شدہ فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے، متاثرین انٹرا کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ متاثرین چاہیں تو محفوظ فیصلہ سنایا جانے سے پہلے ہائیکورٹ میں اپنی تحریری گزارشات جمع کرا سکتے ہیں۔ہاوسنگ اتھارٹی کے وکیل نے دلائل دیے کہ ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن میں بھی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو معطل کر دیا، رٹ پٹیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس اختیار استعمال کیا۔ہاوسنگ اتھارٹی وکیل نے کہا کہ اسلام آبار ہائیکورٹ کے پاس ازخود نوٹس کا اختیار نہیں ہے۔عدالت نے رٹ پٹیشن پر عبوری حکمناموں کے خلاف اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker