اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ:آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر پانچ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بینچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا

بینچ دو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہونگے۔

بینچ تین جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

بینچ چار میں جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہونگے،بینچ پانچ جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker