اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس کریں، چوہدری شجاعت

لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سینیئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مل بیٹھ کر فیصلےکریں اور مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں۔

 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ابھی تو انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈےپربیٹھ کرفیصلےکریں اور معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس کریں۔

 

ق لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو ق لیگ سے نکالنےکا ارادہ نہیں ہے، چاہتاہوں کہ پرویزالہٰی مسلم لیگ ق ہی میں رہیں، شوکاز نوٹسز صرف ان کےغلط اقدام کو روکنے کےلیے دیئے گئے۔چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میرے اور پرویزالہٰی کےدرمیان معاملہ ایم پی ایز کےمتعلق خط سےخراب ہوا،

 

مجھےپرویزالہٰی نےبہت کہا کہ خط واپس لے لیں مگر میں نےکہا کہ یہ ناممکن ہے۔صدر ق لیگ کا مزید کہانا تھا کہ ان کی چوہدری پرویز الہٰی سے بات اس حد تک جا پہنچی کہ گھر کے اندر تقسیم کے لئے دیوار بنانے کی باتیں ہونے لگیں۔ میں نے کہا ایسی دیوارتومیں نہیں بننے دوں گا،دیوار بنانےکا مقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker