اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ٹی 20ورلڈ کپ فائنل کون جیتے گا ؟سابق کپتان عمران خان کا موقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)1992 کی چیمپئن ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد فائنل میں ہمارا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔

عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیوں کہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا اور یہ جیت ہم سب کا جوش بڑھانے کے لیے ضروری ہے لہذا سب کی نظریں فائنل پر ہیں۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم فائنل جیت سکتے ہیں ان شاءاللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker