اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے مجھے صدر مملکت بننے کا کہا تھا،اسد قیصر

سوات(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سوات کا علاقہ بہت زیادہ جنگ زدہ علاقہ رہا اس علاقے میں امن کے قیام کے لیے عوام نے قربانی دی ،ہماری قوم جنگ سے گزری ہے جس کی وجہ سے ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے،ہمیں بحیثیت پارلیمنٹرین رولز اور آئین کا پتا ہونا چاہیے، کسی کی جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی۔ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مالم جبہ سوات میں ینگ پارلیمنٹرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام سے خوشحالی آئے گی ،امن کے لیے قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،کسی کی جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اس خطے میں امن چاہتے ہیں اور امن کا قیام خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، افغانستان میں امن آنے سے خطے میں ترقیاتی اور خوشحالی آئے گی، پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، خطے میں امن کے قیام سے تعمیر و ترقی کا حصول ممکن ہو سکے گا، خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ سابق فاٹا کے اضلاع کے لیے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور بہت جلد فاٹا میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پارلیمنٹرین کا کردار قابل ستائش ہے نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، پاکستان کو چیلنجر درپیش ہیں جن کے تدارک کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت، ان چیلجنز کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی پارٹی کے اندر جدوجہد کرنی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بین الاقوامی حالات بدل رہے ہیں جس کے پاکستان پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا، گلوبل سیاست پر سمینار منعقد ہونے چاہیے تا کہ سیاستدانوں سمیت عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سوات کا علاقہ بہت زیادہ جنگ زدہ علاقہ رہا اس علاقے میں امن کے قیام کے لیے عوام نے قربانی دی ،ہماری قوم جنگ سے گزری ہے جس کی وجہ سے ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے،ہمیں بحیثیت پارلیمنٹرین رولز اور آئین کا پتا ہونا چاہیے، جب انسان پختہ ارادہ کرتا ہے تو اللہ پاک کی مدد شامل حال ہو جاتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اچھی امید رکھنی چاہیے مثبت سوچ سے ہی انسان دنیا کا کامیاب انسان کہلاتا ہے، محنت اور لگن سے کام کریں کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور معاشرہ بھی آپ کی قدر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی جماعت کا نو سال صوبائی صدر رہا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مجھے صدر مملکت بننے کا کہا تھا،معاشرے میں بسنے والا ہر انسان بہت اہم ہے اور وہ بہت کچھ کر سکتے ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے میں انسان کی سوچ اور نیت بنیادی اہمیت اہمیت کی حامل ہے، انسان جتنی بڑی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اللہ تعالی اس انسان سے اتنا ہی بڑا کام لیتا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ بہت سارے وزرائے اعظم آئے اور چلے گے،تاریخ ان کو یاد رکھتی ہے جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے، ہم نے اپنے سامنے ایک مشن اور مقصد رکھنا ہے، اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مزید جدوجہد کرنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker