اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران شہید 2 جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران شہید 2 جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق لانس نائیک شعیب علی اورسپاہی رفیع اللہ کی نماز جنازہ وانا میں ادا کی گئی۔25 سالہ شعیب کا تعلق پارہ چنارجبکہ 22 سالہ رفیع اللہ کا لکی مروت سے تھا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں فوجی افسران،جوانوں، سول حکام اورشہریوں نے شرکت کی۔دونوں شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو جنوبی وزیرستان کے ضلع زرملان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا،اس دوران فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 25 سالہ لانس نائیک شعیب علی، اور22 سالہ سپاہی رفیع اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،شہدا نے سوگواران میں بیوائوں اوروالدین کو غمگسارچھوڑا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker